مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے منظم طریقے سے دھاندلی کی۔
پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس طرح بے قاعدگیوں کے بعد این اے 75 کے پورے حلقے میں دوبارہ انتخاب ہونا چاہیے۔
ادھر تحریک انصاف نے ڈسکہ میں ری الیکشن کے مطالبے کو (ن) لیگ کا بڑا یوٹرن قرار دے دیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے کہا کہ الیکشن کمیشن جو فیصلہ کرے گا قبول کریں گے۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ آئے، دوبارہ میچ کھیل لیتے ہیں۔
Comments are closed.