چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹس کی تکمیل کے حوالے سے پنجاب حکومت اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔
ذرائع کے مطابق معاہدہ 3 بجے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروایا جائے گا، اس ضمن میں آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف وارنٹس کی تکمیل اور سرچ وارنٹس کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کرے گی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پی ٹی آئی 14 اور 15 مارچ کو درج ہونے والے مقدمات کی تفتیش میں تعاون کرے گی۔
لاہور ہائی کورٹ میں زمان پارک میں پولیس آپریشن اور دفعہ 144 کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران زمان پارک میں وارنٹ کی تعمیل پر پنجاب حکومت اور تحریکِ انصاف کے درمیان طے پایا گیا جو عدالت میں جمع کروایا جائے گا۔
عمران خان کے وکیل اشتیاق اے چوہدری نے معاہدے کے طے کیے گئے ٹی او آرز پڑھ کر سنائے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ طے پا گیا ہے کہ اتوار کا جلسہ منسوخ کر کے پیر کو رکھا گیا ہے، جلسہ 21 مارچ کو ہو گا، جس کے انعقاد کے لیے ڈی سی لاہور کو باقاعدہ درخواست دی جائے گی۔
معاہدے کے مطابق ڈپٹی کمشنر پی ٹی آئی کے جلسے کی درخواست کو قانون کے مطابق دیکھں گے، زمان پارک کے اندر پرسنل اور پرائیویٹ سیکیورٹی کا آڈٹ کیا جا سکے گا، ضرورت پڑنے پر ڈی آئی جی سیکیورٹی بانڈ لینے کا مجاز ہو گا۔
معاہدے کے مطابق سیکیورٹی دینے پر اتفاقِ رائے ہوا ہے، شبلی فراز سیکیورٹی کے لیے رابطہ کریں گے، 14 اور 15 مارچ کے واقعات کی تفتیش کے لیے پولیس کو رسائی دینے کے لیے دو، دو افراد نامزد کیے گئے ہیں۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے اس موقع پر ہدایت کی کہ اس معاہدے کو دوبارہ ڈرافٹ کریں، اس کی لینگویج ٹھیک نہیں، یہ ٹی او آرز کا لفظ ٹھیک نہیں ہے۔
Comments are closed.