منگل 27؍رمضان المبارک 1444ھ18؍اپریل2023ء

پنجاب اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش

پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سیالکوٹ، حافظ آباد، بہاولپور سمیت کئی شہروں میں ابر کرم نے گرمی کا زور توڑ دیا۔ 

سبی، چمن، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، لورالائی، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں بھی آندھی کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی ہے۔

بارش کی وجہ سے ہرنائی پنجاب شاہراہ اور کوئٹہ سبی شاہراہ پر سیلابی ریلوں سے ٹریفک متاثر  ہوگئی۔

دوسری جانب آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.