وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے اسکولوں کی اپ گریڈیشن پر 50 ارب روپے خرچ کرنے کا اعلان کردیا۔
ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ تعلیم تک رسائی اور فروغ علم حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 17 ارب روپے سے 21 ہزار ایلیمنٹری اسکولوں کو اپ گریڈ کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ حکومتی اقدام سے 40 لاکھ بچوں کا تعلیم جاری رکھنا ہماری بڑی کامیابی ہے۔
اُن کاکہنا تھا کہ منصوبے کے تحت جنوبی پنجاب کے اسکولوں کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔
Comments are closed.