بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب : اسکالر شپ پروگرام کیلئے1 ارب روپے مختص

پنجاب کے ہونہار اور مستحق طلبہ کے اسکالرشپ پروگرام کے لیے ایک ارب روپے مختص کر دیے گئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار رحمت اللعالمین اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کریں گے جس کے تحت ہونہار اور مستحق طلبہ کو اسکالر شپ فراہم کی جائیں گی۔

اسکالر شپ پروگرام کے حوالے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ طلبا و طالبات آن لائن نظام کے تحت درخواست جمع کروا سکیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.