پنجاب اسمبلی کے 4 شعبوں کے افسران نے ایوانِ اقبال میں ہونے والے بجٹ اجلاس میں پیش ہونے سے انکار کردیا۔
سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کا کہنا تھا کہ اسپیکر اور سیکریٹری کے ہوتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر اور قائم مقام سیکریٹری اسٹاف کو نہیں بُلا سکتے۔
محمد خان بھٹی نے کہا کہ اس حکم نامے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔
اس سے قبل قائم مقام سیکریٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب نے افسران کو اجلاس میں آنے کا حکم دیا تھا۔
اپنے حکم نامے میں قائم مقام سیکریٹری عامر حبیب نے کہا ہے کہ اسمبلی اسٹاف بشمول قانون سازی، سیکیورٹی، رپورٹنگ اور اسٹیٹ آفس کا عملہ ایوان اقبال میں جاری اجلاس کے موقع پر فوری پیش ہوں۔
عامر حبیب کا کہنا تھا کہ اس حکم کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اسمبلی اسٹاف کو حکم دیا گیا کہ وہ ڈپٹی اسپیکر کے روبرو پیش ہوں اور اسمبلی کارروائی رپورٹ کر کے قانونی ڈاکومنٹس تیار کریں۔
Comments are closed.