لاہور میں پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت اور زیرِ زمین 3 منزلہ ایوان 16 برس بعد پایہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا، نئی منفرد دیدہ زیب عمارت میں 440 ارکانِ اسمبلی اور 2 ہزار سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت پرانی عمارت کے عقب میں بالکل اسی سے مشابہ تعمیر کی گئی ہے۔
دونوں عمارتوں کے درمیان میں 3 منزلہ ایوان بنایا گیا ہے، جو مکمل طور پر زیرِ زمین ہے، صرف ایوان کی چھت زمین کے اوپر دکھائی دیتی ہے۔
350 کروڑ روپے کے تخمینے والی اس عمارت کی لاگت تاخیر کی وجہ سے بہت زیادہ بڑھ گئی۔
Comments are closed.