منگل17؍جمادی الثانی 1444ھ10؍جنوری2023ء

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دو بجے دن ہوگا، مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے۔

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس پونے تین گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا تھا، اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے نعرے لگاتے ہوئے شور شرابہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اعتماد کا ووٹ نہ لیے جانے پر اپوزیشن نے شور شرابہ کیا تھا، بلز کی منظوری کے دوران اپوزیشن نے ایوان میں ’اعتماد کا ووٹ لو‘ کے نعرے لگائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.