پیر16؍جمادی الثانی 1444ھ9؍جنوری2023ء

برازیلیا کے گورنر 90 روز کیلئے معطل کیوں ہوئے؟

برازیل کے سابق صدر بولسونارو کے حق میں مظاہروں میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے برازیلیا کے گورنر کو 90 روز کے لیے معطل کر دیا گیا، 400 مظاہرین بھی گرفتار کر لیے گئے۔

برازیل کی سپریم کورٹ کے جسٹس الیگزینڈر ڈی مورس نے وفاقی ڈسٹرکٹ کے گورنر ابنیس روچا کو مظاہروں کے دوران کانگریس اور سپریم کورٹ جیسی اہم عمارتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی پر معطل کیا گیا۔

 جسٹس الیگزینڈر نے ریمارکس دیے کہ نئے صدر کی حلف برداری کے فوری بعد مظاہروں کے نقصانات ان لوگوں کے ایما پر ہوئے جو ان عمارتوں کی حفاظت کے ذمے دار تھے۔

اس سلسلے میں 400 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے، مظاہرین جسٹس الیگزینڈر پر طاقت کے ناجائز استعمال کا الزام لگا کر ان پر تنقید کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.