جمعرات 8؍رمضان المبارک 1444ھ30؍مارچ 2023ء

پنجاب: اب تک مفت آٹے کے کتنے تھیلے تقسیم ہوئے؟

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پنجاب حکومت کے رمضان پیکیج کے تحت مفت آٹے کی اسکیم کا آج دسواں روز ہے۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں اب تک مفت آٹے کے 2 کروڑ تھیلے شہریوں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

آج ساڑھے 11 بجے دن تک لاہور ڈویژن میں آٹے کے 31 لاکھ تھیلے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

مفت آٹے کے حصول میں زحمت سے بچنے کےلیے طریقہ کار جان لیں۔

بہاولپور ڈویژن میں آٹے کے تقریباً 30 لاکھ تھیلے، ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 26 لاکھ 30 ہزار تھیلے، گوجرانوالہ ڈویژن میں 23 لاکھ تھیلے شہریوں میں تقسیم ہو چکے ہیں۔

فیصل آباد ڈویژن میں آٹے کے 24 لاکھ 60 ہزار تھیلے، ملتان ڈویژن میں 22 لاکھ 40 ہزار تھیلے، سرگودھا ڈویژن میں 18 لاکھ تھیلے شہریوں کو مہیا کیے جا چکے ہیں۔

ساہیوال ڈویژن میں آٹے کے 13 لاکھ 35 ہزار تھیلے، راولپنڈی ڈویژن میں 11 لاکھ 10 ہزار تھیلے شہریوں کو اب تک دیے جا چکے ہیں۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آٹا ڈسٹری بیوشن سینٹرز پر کام کرنے والے افسروں اور عملے کو شاباش بھی دی ہے۔

بہاول نگر میں مفت آٹا پوائنٹ پر رش کے باعث بزرگ خاتون بے ہوش ہوگئیں۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس اس نیک کام کو احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں، پنجاب آئی ٹی بورڈ اور دیگر متعلقہ محکموں کا اسٹاف بھی اس سلسلے میں دن رات محنت کر رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ انتظامیہ، پولیس، پی آئی ٹی بی اور دیگر محکموں کے اسٹاف کو اس ضمن میں خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، آپ نے اسی جذبے اور محنت کے ساتھ اس کارِ خیر کو آگے بڑھانا ہے۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوگو ں کے رش کے باوجود سینٹرز پر انتظامات پہلے سے بہتر ہیں، رمضان کے ہر جمعے کو آٹا ڈسٹری بیوشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.