صوبۂ پنجاب میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 8ہزار 520بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کےمطابق گزشتہ سال 10 ہزار 847 بچے کورونا سے متاثر ہوئےتھے،لاہور میں 3 ماہ میں 4 ہزار 133 بچے کورونا میں مبتلا ہوئے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں گزشتہ سال 4 ہزار 257 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، چلڈرن اسپتال لاہور میں رواں سال 94بچوں میں کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ مارچ میں 44 بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
Comments are closed.