سیکریٹری صحت پنجاب نبیل اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
سیکریٹری صحت پنجاب نبیل اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر رُکنے کا نام ہی نہیں لے رہی، چار ہفتوں میں اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔
نبیل اعوان نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں ہمارے پاس آٹھ ہزار مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں، پنجاب میں اسپتالوں میں مریضوں کی گنجائش بڑھا رہے ہیں۔
نبیل اعوان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے حکومت کو مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دی ہے، حکومت نے فیصلہ کیا کہ اس اسٹیج پر مکمل لاک ڈاؤن کی طرف نہیں جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز حکومت کو دے چکےہیں۔
Comments are closed.