اتوار 9؍جمادی الاول 1444ھ 4؍دسمبر 2022ء

پنجاب، شدید دھند کے باعث موٹرویز بند

پنجاب میں گہری دھند کے باعث ملتان سے ظاہر پیر تک موٹروے بند کردی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر ملتان، بستی ملوک اور خانیوال کے علاقوں میں بھی دھند ہے۔

دھند میں کمی کے باعث سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے اسماعیلہ تک ہر قسم کے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے دوران سفر ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلع حافظ آباد میں پنڈی بھٹیاں اور بھوبھڑا کے قریب دھند کے باعث حادثہ پیش آیا تھا جس میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.