پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں، دونوں صوبوں مزید 100 سے زائد افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
پنجاب بھر میں ڈینگی کے مزید 73 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہور میں مزید 60 افراد ڈینگی سے بیمار ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں بھی ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں پر مزید 11 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے پشاور کے 50 گھروں میں ڈینگی لاروا کی تصدیق کی ہے، جن کے مطابق پانی کے ٹینکوں میں ڈینگی لاروا پایا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا میں مزید 37 افراد ڈینگی سے بیمار ہوگئے ہیں جبکہ نواحی علاقے اچینی میرہ میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔
Comments are closed.