بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کا گرین لائن منصوبہ کس کا ہے؟ سابق، موجودہ گورنر سندھ آمنے سامنے

کراچی کا گرین لائن منصوبہ کس کا ہے؟ ن لیگ کے سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی کے موجودہ گورنر آمنے سامنے آگئے۔

نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے حکومت کو صاف صاف جتادیا کہ یہ منصوبہ ن لیگ کا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ گرین لائن بس ن لیگ کا پروجیکٹ ہے، ن لیگی دور میں اس منصوبے کا 80 فیصد انفرا اسٹرکچر مکمل ہوچکا تھا۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور ن لیگ کے نائب صدر حمزہ شہباز نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے ووٹ دینے کو درست فیصلہ قرار دیدیا۔

محمد زبیر نے مزید کہا کہ حکومت نے 3 سال سے زائد عرصے میں 40 بسیں منگوائیں، یعنی انہوں نے اپنی حکومت کے ہر ماہ کی مناسبت سے ایک بس منگوائی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ تحریک انصاف کا منصوبہ ہے، یہ کچھ شرم کریں، نواز شریف کا شکریہ ادا کریں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک مریض کو اتنی ساری دوائیں تجویز کیے جانے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ حکومت کراچی کے لیے ایک کے بعد ایک خوش خبری لا رہی ہے، آئندہ ماہ گرین لائن سروس کا افتتاح کردیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کل کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

کراچی میں صرف گرین لائن ہی نہیں، سندھ حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے تحت بنائی جانے والی اورنج لائن 5سال سے صرف بن ہی رہی ہے۔

عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ 2023ء سے قبل کے فور منصوبہ بھی مکمل ہوجائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.