بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قیادت میں اختلاف کی خبر کی واضح الفاظ میں تردید کرتا ہوں، خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے اپنے خطاب کے الفاظ کی تردید کردی۔

خواجہ آصف نے آج ن لیگ کے ورکرز کنونش سے خطاب میں پارٹی میں جھگڑوں اور اختلافات کی نشاندہی کی تھی۔

جیو نیوز نے جب ان سے پی ٹی آئی کے ن لیگ میں دو بیانیوں کی موجودگی کے الزام سے متعلق پوچھا اور کہا کہ آج آپ نے اپنے خطاب میں اسی طرف اشارہ کیا تھا۔

راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف جذباتی ہوگئے ۔

اس پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قیادت میں اختلاف کی خبر کی واضح الفاظ میں تردید کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری پوری تقریر سنیں تو سیاق و سباق پتہ چل جائے گا، میں نے کنٹونمنٹ اور دوسرے انتخابات سے متعلق شہری، ضلعی سطح پر اختلافات کی بات کی تھی۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور ن لیگ کے نائب صدر حمزہ شہباز نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے ووٹ دینے کو درست فیصلہ قرار دیدیا۔

سینئر ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ میں نے تنظیمی اختلافات کی بات کی تھی، ہماری مرکزی قیادت نواز شریف ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے حوالے سے ساری پارٹی سیاست کر رہی ہے، اس میں دو رائے ہے ہی نہیں۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ 2023 میں بھی ناکامی اورشکست ن لیگ کا مقدر بنے گی۔

اس سے قبل پارٹی کنونشن سے خطاب میں خواجہ محمد آصف نے کہا تھا کہ ن لیگ کے اندر اختلافات ہیں، جھگڑے کارکنوں کے نہیں قیادت کے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.