
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جیلوں میں بہتری کے لیے کمیٹی قائم کردی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے کنوینر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) ناراض رکن عبدالعلیم خان ہوں گے۔
خواجہ سلمان رفیق، عائشہ چوہدری، عنیزہ فاطمہ اور علی رضا شاہ کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم اور ایڈیشنل سیکریٹری جیل بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
کمیٹی جیلوں کے نظام میں بہتری کیلئے سفارشات دے گی اور قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات بھی تجویز کرے گی۔
Comments are closed.