آشوبِ چشم کیسز میں کمی کے لیے بند پنجاب کے اسکول 4 روز بعد آ ج کھل گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آج سختی کے ساتھ ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جائے گا، اساتذہ گیٹ پر اسکول آنے والے ہر بچے کی آنکھیں چیک کریں گے۔
دوسری جانب پنجاب میں آشوب چشم کیسز میں بڑی کمی نہ آ سکی اور 24 گھنٹوں میں آشوب چشم کے مزید 9 ہزار 401 کیسز سامنے آئے ہیں۔
بہاولپور میں سب سے زیادہ 1 ہزار 577 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، فیصل آباد اور ملتان میں 761 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
Comments are closed.