بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب،خیبر پختونخوا سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری

سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے، پنجاب اور خیبر پختوانخوا سے سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذات جمع کرائے جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کی 11 نشستوں کیلئے کاغذات جمع کرانے والوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے، آج اب سے کچھ دیر پہلے تک 2 امیدواروں نے کاغذات جمع کرا ئے ہیں۔

نون لیگ کی سائرہ افضل تارڑ نے خواتین کی نشست پر جبکہ عمر چیمہ نے جنرل نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

پنجاب سے جنرل نشستوں کیلئے 14 امیدواروں نے اور خواتین کی نشستوں کیلئے 3 امیدواروں نے ابھی تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ، ٹیکنوکریٹس کی نشستوں کیلئے اب تک 2 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا سے بھی سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق صوبے سے سینیٹ انتخابات کے لئے ابھی تک 31 امیدواروں نے کاغذات جمع کرا دیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ 7 جنرل نشستوں کے لئے 14 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں، 2 خواتین نشستوں کے لئے 7 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے،جبکہ 2 ٹیکنوکریٹ نشستوں کےلئے 7 اور ایک اقلیتی نشست کےلئے 3 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.