اسلام آباد کے پمزاسپتال کے سابق چیف فارماسسٹ کورونا وائرس کے سبب انتقال کرگئے۔
ترجمان پمز ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق ڈاکٹر جاوید اقبال کئی روز سے کورونا وائرس کے باعث بیمار تھے۔
ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا کہ اب تک پمز اسپتال کے 4 ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس سے موت کا شکار ہوچکے ہیں۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 967 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 54 ہزار 474 ہو چکی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.