best hookup apps that aren't a scam carolina sweets hookup hotshot dailydot hookup app hookup Illinois galaxy s10 stereo hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور کے اسپتالوں میں 265 کورونا مریض زیرِ علاج

صوبۂ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں کورونا وائرس کے وار کم نہ ہو سکے۔

شہر کے 3 بڑے تدریسی اسپتالوں میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ 265 مریض زیرِ علاج ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 24 کروڑ 19 لاکھ 74 ہزار 235 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 49 لاکھ 22 ہزار 770 ہو گئیں۔

خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 69 بیڈز پر کورونا وائرس کے مریض داخل ہیں، جن میں سے 11 مریض وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں کی تعداد 88 ہے، جن میں سے وینٹی لیٹرز پر 19 مریض زیرِ علاج ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 20 افراد کورونا وائرس کی موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اب تک کُل 28 ہزار 300 کورونا مریض انتقال کر چکے ہیں۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے کورونا وائرس کے 11 مریض صحت یابی کے بعد ڈسچارج ہوئے ہیں۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 43 ہے جبکہ اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں 11 کورونا مریض داخل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.