hookup Cresskill New Jersey daty hookup 2010 free hookup apps knoxville hookups coyote hookup 17 year old hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تمام امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج میں تمام امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، حضور ﷺ تمام امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہیں۔

مراد علی شاہ نے نیو میمن مسجد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا کرتا ہوں کہ اللٌٰہ اس دن کی برکت سے پاکستان کو کورونا سے محفوظ رکھے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ مسجدِ نبوی ﷺ سے اٹھنے والے انقلاب نے پوری دنیا کو بدل کر رکھ دیا۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ اللٌٰہ تعالیٰ اس دن کی برکت سے پاکستان کو مہنگائی اور مشکل وقت سے نکالے، ہماری عبادتیں قبول کریں۔

انہوں نے کہا کہ حضور پاک ﷺ کی ولادت عالم اسلام اور تمام انسانیت کے لیے باعث رحمت ہے، ان کی سیرت انسانیت کیلئے شفقت، محبت اور مساوات کا درس دیتی ہے۔

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی عید میلاد البنی ﷺ کے سلسلے میں چھوٹے بڑے جلوس نکالے جارہے ہیں، اہلنست، دعوت اسلامی اور سنی تحریک کے جلوسوں کے لئے کھارادر سے نمائش چورنگی تک گزرگاہوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جشن عید میلادالنبیﷺ منانے کے ساتھ ہمیں حضور پاک ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے۔

دوسری جانب ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ مرادعلی شاہ نے عیدمیلاد النبیﷺ کے جلوس میں شرکت کرتے ہوئے میمن مسجد کے پاس ربیع الاول کے جلوس کی قیادت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.