پشاور میں پولیس لائن مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس لائن خودکش حملے میں ملوث 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ ایک گرفتار ملزم کا افغانستان اور دوسرے کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار افغانی سہولت کار کا تعلق افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کو خیبر اور دوسرے کو ہشت نگری سے گرفتار کیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اس پیشرفت سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افغان سہولت کار سانحے کے بعد بیرونِ ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق افغان سہولت کار سے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ جنوری میں پشاور کی پولیس لائنز میں واقع مسجد میں ظہر کی نماز کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 100 سے زائد افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔
Comments are closed.