بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور: پولیس حراست میں لڑکے کی مبینہ خودکشی کی انکوائری کا حکم

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور میں پولیس حراست کے دوران لڑکے کی مبینہ خودکشی کے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا۔

محمود خان نے کہا کہ معاملے کی ہر لحاظ سے شفاف، غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں گی، ملوث اہلکاروں کو نشانِ عبرت بنائیں گے۔

والد نے کہا کہ تھانے سےدوپہر2بجے فون آیاکہ بیٹا لاک اپ میں ہے تھانے آجائیں، تھانے میں تین گھنٹے انتظار کے بعد مجھےبتایا گیا کہ بیٹے نے خودکشی کرلی۔

وزیراعلیٰ نے جاں بحق طالب علم  کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیرِاعلیٰ نے متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.