پشاور ایئرپورٹ پر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر 27 مسافر آف لوڈ کردیے گئے۔
حکومت نے آج سے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر اندرون ملک فضائی سفر پر پابندی لگادی ہے۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق کم از کم ایک خوراک لگوانے والے ہی اندرون ملک فضائی سفر کرسکیں گے۔
حکومتی پابندی پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے، پشاور ایئرپورٹ پر27 اور کراچی ایئرپورٹ پر 35 مسافروں کو پرواز پر سوار ہونے سے روک دیا گیا۔
حکام کے مطابق پشاور ایئرپورٹ سے آف لوڈ کیے گئے مسافر نجی ایئرلائن سے کراچی جارہے تھے۔
Comments are closed.