بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور والوں کی نور عالم کے بیان کی تصدیق

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نور عالم کے بیان کی پشاور کے شہریوں نے بھی تصدیق کردی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ہر چیز مہنگی ہوگئی، غریب مزدور تو تباہ و برباد ہوگئے ہیں۔

رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا کہ اگلی تین قطاروں میں بیٹھے افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیں ، سب ٹھیک ہوجائے گا۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں عوام کی نمائندگی کرنے والوں کو عوام کے پاس واپس جانا پڑتا ہے اور وہ دیکھ رہے ہیں کہ عوام کے پاس واپس جانے کے لیے ان کے پاس کچھ نہیں۔

کسی نے کہا کہ نور عالم کی اسمبلی میں کی گئی باتیں بہت حد تک ٹھیک ہیں۔

واضح رہے کہ اپنے بیان میں ایم این اے نور عالم کا کہنا تھا کہ سارے مسائل اسمبلی کی اگلی تین قطاروں میں بیٹھے لوگوں کی وجہ سے ہیں، ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیں، سب ٹھیک ہوجائے گا۔

انہوں نے سوال کیا کہ پشاور کے لوگوں کا کیا قصور ہے؟ انہیں نہ گیس ملتی ہے نہ بجلی، کیا پشاور پاکستان میں نہیں؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.