تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نور عالم کے بیان کی پشاور کے شہریوں نے بھی تصدیق کردی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ہر چیز مہنگی ہوگئی، غریب مزدور تو تباہ و برباد ہوگئے ہیں۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں عوام کی نمائندگی کرنے والوں کو عوام کے پاس واپس جانا پڑتا ہے اور وہ دیکھ رہے ہیں کہ عوام کے پاس واپس جانے کے لیے ان کے پاس کچھ نہیں۔
کسی نے کہا کہ نور عالم کی اسمبلی میں کی گئی باتیں بہت حد تک ٹھیک ہیں۔
واضح رہے کہ اپنے بیان میں ایم این اے نور عالم کا کہنا تھا کہ سارے مسائل اسمبلی کی اگلی تین قطاروں میں بیٹھے لوگوں کی وجہ سے ہیں، ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیں، سب ٹھیک ہوجائے گا۔
انہوں نے سوال کیا کہ پشاور کے لوگوں کا کیا قصور ہے؟ انہیں نہ گیس ملتی ہے نہ بجلی، کیا پشاور پاکستان میں نہیں؟
Comments are closed.