بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور: نجی ایمبولنس سے 38 کلو چرس،17 کلو افیون برآمد

پشاور پولیس نے نجی ایمبولنس سے 38 کلو چرس اور 17 کلو افیون برآمد کرلی ہے۔

پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں پولیس نے کارروائی کی اور بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

پولیس نے کارروائی کے دوران 2 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں میاں بیوی کا تعلق کوہاٹ جبکہ بہن بھائی کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔

پولیس کے مطابق منشیات نجی ایمبولینس کے ذریعے خیبرپختونخوا سے پنجاب اسمگل کی جارہی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے منشیات اور ایمبولنس تحویل میں لے لی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.