ہفتہ 28؍جمادی الثانی 1444ھ21؍جنوری 2023ء

پشاور: نجی اسکول میں طالب علم پر تشدد کی ویڈیو وائرل

پشاور کے نجی اسکول میں طالب علم پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

پشاور کے ایک نجی اسکول میں استاد کے طالب علموں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ استاد دو طالب علموں پر تھپڑوں کی بارش کر رہا ہے۔

باکسر عمائمہ متاثرہ لڑکی کو کھینچ کر کینٹین کی طرف لے گئی۔ بچی کو بالوں سے پکڑا، چُھریوں کے وار کیے، زمین پر گرا دیا اور ٹھوکریں ماری گئیں۔

وائرل ویڈیو میں استاد کو دو طالب علموں پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق استاد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور بچوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اسکول انتظامیہ نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

پولیس نے اس واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے پاس ایسی کوئی رپورٹ نہیں آئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.