پیر 30؍ جمادی الثانی 1444ھ 23؍ جنوری 2023ء

بلوچستان میں شدید سردی، پنجاب میں دھند

شمالی بلوچستان میں برفباری تھم گئی، صوبے میں آج سے شدید ترین سردی کی لہر کا امکان ہے۔

پنجاب میں دھند کا پھر زور بڑھنے کی وجہ سے متعدد موٹر ویز ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہیں۔

ملتان موٹر وے فیض پور سے جڑانوالہ تک اور موٹر وے ایم 11 محمود بوٹی سے شاہدرہ کالا خطائی انٹرچینج تک بند کی گئی ہے۔

ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے محمود بوٹی سے کالا خطائی انٹرچینج تک بند ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.