پیر 30؍ جمادی الثانی 1444ھ 23؍ جنوری 2023ء

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، وزیر توانائی بجلی بریک ڈاؤن پر بریفنگ دیں گے

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار معیشت پر اور وزیر توانائی خرم دستگیر بجلی بریک ڈاؤن پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال پر غور ہوگا۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق امور پر بھی اجلاس میں بات کی جائے گی۔

مجموعی طور پر ملک بھر میں بجلی کی بندش کو 15 گھنٹوں سے زائد وقت گزر گيا ، اس دوران پشاور سے وارسک ڈیم سے بجلی بحالی کی ایک کوشش ناکام بھی ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بجلی کے ایک بڑے بریک ڈاؤن کے سبب ملک تاریکی میں ڈوب گیا تھا۔

وزیر توانائی خرم دستگیر خان کا کہنا تھا ایک محتاط اندازے کے مطابق اگلے 12 گھنٹوں میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال ہو جائے گی، تاہم 16 گھنٹے سے زائد گزر جانے کے باوجود مکمل طور پر بجلی بحال نہیں ہوسکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.