پشاور کے علاقے حیات آباد میں گھر سے 3 خواتین کی لاشیں ملی ہیں، پولیس نے خواتین کے چچا کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں خواتین کی لاشیں فیز 6 اسٹریٹ 11 کے ایک گھر کے کمرے سے ملیں، جن کی شناخت عنبر ناصر، مائرہ اور عیشال کے ناموں سے ہوئی، مائرہ اور عیشال عنبر ناصر کی بیٹیاں ہیں۔
پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیں جبکہ گھر میں موجود عنبر ناصر کے چچا ارشد علاؤالدین کو شامل تفتیش کرلیا۔
عنبر ناصر کے چچا ارشد علاؤالدین نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ میری بھتیجی نے دو سال قبل اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کی تھی، بار بار مجھ سے وراثت میں حصہ مانگتی تھی۔
ارشد علاؤالدین نے کہا کہ عنبر نے میرے گھر آکر مجھ سے جھگڑا کیا، میری آنکھوں میں مرچ ڈال دی اور بیٹیوں سمیت کمرے میں چلی گئی۔
عنبر کے چچا نے کہا کہ اس کی بھتیجی نے اپنی بیٹیوں اور خود پر فائرنگ کرکے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
Comments are closed.