واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی نے پشاور میں عید الاضحیٰ صفائی آپریشن کا آغاز کردیا ہے، صفائی آپریشن میں ڈبلیو ایس ایس پی کے 2600 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
اس حوالے سے ترجمان ڈبلیو ایس ایس پی نے بتایا کہ صفائی آپریشن میں 563 چھوٹی بڑی گاڑیاں شامل ہیں، پہلے مرحلے میں شہرکی تنگ گلیوں سے آلائشیں اٹھائی جارہی ہیں۔
ترجمان ڈبلیو ایس ایس پی نے بتایا کہ صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ چیف ایگزیکٹیو آفیسر کررہےہیں جبکہ عید پر پشاور کی 43 یونین کونسلوں سے 10500 ٹن فضلہ تلف کیا جائے گا۔
اس موقع پر معاون اطلاعات کامران بنگش نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کے شہری علاقوں سے آلائشیں اٹھائیں جائیں گی۔
کامران بنگش نے کہا کہ آلائشوں کے لیے 6 ہزار سے زائد ماحول دوست شاپر تقسیم کیے گئے ہیں جبکہ واٹر اینڈ سینٹیشن سروسز کمپنی کے 3 ہزار سے زائد عملے کی چھٹیاں منسوخ کی گئیں ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر محکمہ بلدیات کے تمام عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کی ہیں جبکہ پشاور سمیت صوبے کے دیگر 35 اضلاع میں صفائی آپریشن جاری رہے گا۔
کامران بنگش نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کے عملے کے ساتھ تعاون کریں۔
Comments are closed.