پشاور کے نواحی علاقے سربند میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مرنے والوں میں شوہر، بیوی، بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں، تنازع تین مرلے کے مکان کی وجہ سے پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہےجبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ایس پی صدر ڈویژن وقار خان کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
جاں بحق افراد میں کرم شاہ، بیٹا زبیر شاہ، بیٹی کلثوم، زوجہ یاسمین اور سنارہ شامل ہیں۔
Comments are closed.