خیبر پختون خوا نرسز الائنس نے دعویٰ کیا ہے کہ پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں گزشتہ رات آکسیجن کی کمی ہو گئی، آکسیجن کی کمی سے 7 مریضوں کی حالت بگڑ گئی۔
کے پی نرسز الائنس کے مطابق مریضوں کی حالت بگڑنے پر انہیں دوسرے وارڈ میں منتقل کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
خیبر پختون خوا نرسز الائنس کے مطابق ویڈیو میں آکسیجن لگے مریض کو دوسرے وارڈ میں منتقل کرتے دیکھا جا سکتا ہے، یہ ساتوں مریض وینٹی لیٹر پر تھے۔
خیبر پختون خوا نرسز الائنس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان ساتوں مریضوں کو ایمبو بیگ کے ذریعے مصنوعی سانس اور طبی امداد فراہم کی گئی۔
دوسری جانب لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان محمد عاصم کا کہنا ہے کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں وافر مقدار میں آکسیجن موجود ہے۔
ترجمان ایل آر ایچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ آکسیجن کی کمی پر مریضوں کی منتقلی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
Comments are closed.