پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں شرکت کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے ۔
ڈیرن سیمی نے کراچی میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل اور پشاور زلمی کا ایک بار پھر حصہ بننے پر خوشی ہیں۔
سیمی نے پاکستانیوں کو سلام بھی پیش کیا اور شائقین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کو انجوائے کریں لیکن ماسک پہن کر۔
دوسری جانب کراچی کنگز کے جو کلارک بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل6 کیلئے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک، امام الحق اور کامران اکمل نے پہلے ہی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔
Comments are closed.