پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے اسکواڈ کے 4 ارکان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔
ذرائع کے مطابق پشاور زلمی کے اسکواڈ کے 4 ارکان کے معمول کے مطابق پی سی آر ٹیسٹ کیے گئے تھے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کے تین کھلاڑیوں عثمان قادر، بین کٹنگ، سہیل خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کے سپورٹ اسٹاف کے ہاشم آملہ کا بھی کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ پشاور زلمی کو 16 کھلاڑی دستیاب تھے، ضوابط کے مطابق گزشتہ روز میچ کا انعقاد ہوا۔
Comments are closed.