دلیپ کمار کے آبائی گھر کے موجودہ مالک نے ڈی سی پشاور کو درخواست دی ہے جس میں صوبائی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ اگر گھر خریدنا چاہتی ہے تو موجودہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق گھر کی 35 کروڑ روپے قیمت ادا کرے۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کے پاس جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ دلیپ کمار کا آبائی گھر ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے، گھر اس حالت میں ہے کہ اس کی تعمیر نو نہیں ہوسکتی۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ حکومت جس مقصد کے لیے گھر لینا چاہتی ہے وہ سرکاری خزانے پر بوجھ ثابت ہوگا۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت نے گھر کو انٹیک ایکٹ کے تحت حاصل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
درخواست میں یہ بھی کہا کہ 2011 میں صوبائی حکومت نے 3 کروڑ روپے کی آفر کی لیکن نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔
درخواست میں صوبائی حکومت کا انٹیک ایکٹ کے تحت جاری نوٹیفیکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
مالک مکان کے مطابق اس وقت گھر کی قیمت 35 کروڑ روپے ہے اگر حکومت بھارتی لیجنڈ کا گھر خریدنا چاہتی ہے تو ہمیں اتنی ہی رقم ادا کرے اور ساتھ ہی ان 10 برس میں ہمارا جو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے وہ بھی ادا کیا جائے۔
Comments are closed.