بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور ایئر پورٹ: دوحہ کے مسافر سے 1 کلو سے زائد آئس ہیروئن پکڑی گئی

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پشاور ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحہ کے مسافر سے منشیات برآمد کر لی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق 1 اعشاریہ 035 کلو گرام آئس ہیروئن مسافر وصال احمد نے بیگ میں چھپا رکھی تھی۔

اے ایس ایف کے ترجمان نے بتایا کہ اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی۔

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی 1 اعشاریہ 160 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

اے ایس ایف کے حکام نے ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا۔

ترجمان اے ایس ایف نے یہ بھی بتایا ہے کہ اے این ایف نے ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.