جمعرات 13؍شوال المکرم 1444ھ4؍مئی 2023ء

پشاور اور ہنگو میں پولیو وائرس کی تصدیق

پشاور اور ہنگو میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ وزارت صحت کے ترجمان  نے کہا ہے کہ پشاور اور ہنگو کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ وائرس جینیاتی طور پر افغان صوبے ننگر ہار میں پائے جانے والے وائرس سے منسلک ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان دنیا میں دو ممالک ہیں جہاں پولیو وائرس موجود ہے۔

عبدالقادر پٹیل کے مطابق پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی اور اقدامات جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.