جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پریکٹس میچ کا پہلا دن اچھا رہا، عبداللّٰہ شفیق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر عبداللّٰہ شفیق کا کہنا ہے کہ پریکٹس میچ کا پہلا دن اچھا رہا۔ کپتان شان مسعود نے اچھا کھیلا، جب کپتان پرفارم کرتا ہے تو ٹیم پر مثبت اثر پڑتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ڈیجیٹل سے بات چیت میں عبداللّٰہ شفیق نے کہا کہ ٹور میچ کے آغاز سے بطور بیٹنگ یونٹ ہم نے اچھا پرفارم کیا ہے۔

پاکستان نے پرائم منسٹر الیون کے خلاف 4 روزہ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر 6 وکٹ کے نقصان پر 324 رنز بنا لیے۔

عبداللّٰہ شفیق نے کہا کہ یہاں کی کنڈیشنز گرم ہیں، شان مسعود سیٹ بیٹر ہیں، کوشش کریں گے اچھا ہدف دیں اور انہیں کم اسکور پر آؤٹ کریں۔

قومی ٹیم کے اوپنر نے مزید کہا کہ ایسے میچ سے سیریز کےلیے تیاریوں میں مدد ملتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.