سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق ان کے اہلخانہ کا اہم پیغام سامنے آگیا۔
پرویز مشرف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کے اہلخانہ کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا، جس میں انہوں نے سابق صدر کی وطن واپسی سے متعلق سرکاری سطح پر رابطہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق سرکاری اور غیرسرکاری ذرائع کی طرف سے رابطہ کیا گیا ہے، ہم اس کوشش پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
پرویز مشرف کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے فیملی کو اہم طبی، قانونی اور حفاظتی چیلنجز پر غور کرنا ہوگا۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کو ادویات کی بلاتعطل فراہمی اور علاج کے انتظامات کی اہم ضرورت ہے جو فی الحال پاکستان میں دستیاب نہیں ہے۔
Comments are closed.