سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید نے وفاقی وزیر اسد عمر اور غلام سرور خان کو ’وزیرِ تابوت‘، وزیرِ کُٹ‘ کہہ دیا۔
پرویز رشید نے وفاقی وزراء اسد عمر اور غلام سرور خان کے بیانات پر ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر تابوت اور وزیر کُٹ کو یہ یاد کروانا ضروری ہے کہ نواز شریف اُس نظریے اور اصول کا نام ہیں جو ووٹ کی قوت سے آمریتوں کو تابوت کے سپرد کرتا رہا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم کا نظریہ ہی ہے جو اس نظام کی کُٹ بھی لگائے گا۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف ہی اس دوغلے نظام کو کُٹ بھی لگائے گا اور تابوت کی سیر بھی کروائے گا۔
Comments are closed.