بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پرویز خٹک کے بھائی ن لیگ کے جشن میں شریک

وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے نوشہرہ میں ضمنی انتخاب جیتے والے لیگی امیدوار کے جشن میں شرکت کی۔

لیاقت خٹک نے کہا کہ ن لیگ کی حمایت پی ٹی آئی کے کارکنوں اور نوشہرہ کے عوام نے کی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے ضمنی انتخاب میں لیاقت خٹک کی جانب سے مسلم لیگ ن کے امیدوارکی حمایت کا نوٹس لے لیا۔

 لیاقت خٹک نے کہا کہ میں  نے ہمیشہ اپنے بھائی پرویز خٹک کے لیے سیاست کی، مگر وہ غلط ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔

ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کرنے پر صوبائی وزیر لیاقت خٹک کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.