اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی یقین دہانی پر صحافیوں نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ اور احتجاج کی کال واپس لے لی۔
چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ آزادی صحافت کے تحفظ کے لیے وہ صف اول میں کھڑے ہوں گے۔
لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کی قیادت میں صحافیوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین نے آج چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات میں احتجاج کی کال واپس لینے کا فیصلہ کیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.