حکومتی اتحاد میں شامل جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کی کاوشوں سے پنجاب میں سینیٹ امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔
مختلف سیاسی رہنماؤں سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کی ذاتی کاوشوں سے صوبے میں سینیٹ کے تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ جو مثال پنجاب نے پیش کی اس کی تقلید دیگر صوبوں کو بھی کرنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی کشیدگی میں کمی کے لیے تمام قومی مسائل پر ایسے ہی یکجہتی کو پروان چڑھایا جانا چاہیے۔
Comments are closed.