اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) پر پنجاب اسمبلی کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کردیا۔
چوہدری پرویز الہٰی نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ ’ووٹ کو عزت دو‘ کا نعرہ لگانے والوں نے بڑے جمہوری ادارے پنجاب اسمبلی کو نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ گورنر کے ذریعے پنجاب اسمبلی کے اختیارات کو سلب کرنے کی کوشش کی گئی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اسمبلی کے علاوہ کسی اور جگہ اجلاس بلانے کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں، سیکریٹری پنجاب اسمبلی اور اسٹاف کے بغیر اجلاس طلب کر کے غیر قانونی کام کیا گیا۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ رولز آف پروسیجر کے مطابق اسپیکر کا طلب کردہ اجلاس اسپیکر ہی ختم کرسکتا ہے، کسی اور کے پاس اسپیکر کے طلب کردہ اجلاس کو ختم کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے ہوتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کے پاس اجلاس کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ گورنر پنجاب نے آرڈیننس جاری کر کے نہایت غیر قانونی کام کیا ہے۔
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی انسٹیٹیوشن کی حیثیت رکھتا ہے اسے کمزور کرنا آئین و جمہوریت کو کمزور کرنا ہے۔
Comments are closed.