وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق الزام جھوٹا نکلا۔
پرویز الہٰی نے متعدد بار دعویٰ کیا کہ شہباز شریف کی حکومت نے ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ایک پیسہ بھی نہیں دیا، تاہم جیو فیکٹ چیک کی تحقیق پر وزیراعلیٰ پنجاب کا دعویٰ غلط ثابت ہوا۔
دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اے کی جانب سے صرف پنجاب میں سیلاب سے اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں میں دس، دس لاکھ کے چورانوے چیک تقسیم کیے جاچکے۔
دستاویز کے مطابق ڈیرہ غازی خان، میانوالی، راجن پور اور روجھان میں اب تک 1750 ٹینٹ، 1500 مچھردانیاں، ایک ہزار بستر اور 3400 کھانے کے پیک بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔
Comments are closed.