بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پرویز الہٰی نے اسمبلی سیکریٹریٹ میں 700 افراد کو بھرتی کیا: عطاء اللّٰہ تارڑ

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی نے اسمبلی سیکریٹریٹ میں 7 سو افراد کو غیر قانونی بھرتی کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن شفاف نہیں ہوا، آئین کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عدالت میں استدعا کی ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن دوبارہ کرایا جائے، بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کر کے کھلی دھاندلی کی گئی ہے۔

چوہدری ظہیر الدین نے کہا کہ عطا تارڑ اجنبی ہیں وہ اس ایوان میں نہیں بیٹھ سکتے، اسپیکر نے عطا اللّٰہ تارڑ کی ایوان میں موجودگی پر رولنگ دے دی۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ یہ اس شخص کے لیے این آر او ہے جو کہتا ہے کہ اتنی سے منی لانڈرنگ کی ہے، آج یہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف قرار دادیں لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں پی ٹی آئی کے پرویز خٹک تائید کنندہ تھے، فرح اور احسن گجر کی کرپشن ایک طرف، فارن فنڈنگ کا بھی حساب دینا ہو گا۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے یہ بھی کہا کہ غداری کا الزام اور کوئی مذہبی ٹچ کا بیانیہ نہیں چلے گا، ہمیں کہتے تھے کہ رسیدیں نکالو، عمران خان اب آپ کو رسیدیں دینی ہیں، ممنوع فنڈنگ لینے پر تو اس جماعت پر پابندی لگنی چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.