بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اوگرا کا اگست کیلئے LPG سستی کرنے کا اعلان

اوگرا نے اگست کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 51 پیسے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے۔

اس کمی کے بعد ایل پی جی کی ایک کلو گرام کی نئی قیمت 217 روپے 92 پیسے ہو گئی۔

قیمبت میں کمی کے نتیجے میں ایل پی جی کے 11 اعشاریہ 8 کلو کے گھریلو سلنڈر پر 29 روپے 56 پیسے کم ہو گئے۔

اوگرا کے مطابق گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 571 روپے 41 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

جولائی میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2 ہزار 600 روپے 97 پیسے کا تھا۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہی ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.